Surah As Sajdah Ayat 4 (32:4)
The Prostration · Juz 21 · Makki
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِؕ-مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیْعٍؕ-اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله ہی ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سب کچھ چھ دن میں بنایاپھر عرش پر استواء فرمایا (جیسا اس کی شان کے لائق ہے) اس کے علاوہ تمہارا کوئی مددگار نہیں اور نہ کوئی سفارش کرنے والا ہے تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استوا فرمایا اس سے چھوٹ کر تمہارا کوئی حمایتی نہ سفارشی تو کیا تم دھیان نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی خلق السموت و الارض: اللہ ہی ہے جس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔} یہاں سے اللہ تعالی نے اپنی وحدانیت اور قدرت کے دلائل بیان فرمائے ہیں ۔یاد رہے کہ اسمان و زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اسے چھ دن میں بنانے اور اپنی شان کے لائق عرش پر استواء فرمانے کی تفصیل سورہ اعراف ایت نمبر54 کے تحت تفسیر میں گزر چکی ہے اور جن 6دنوں میں دنیا بنا ئی ان کی تفصیل سے متعلق یہاں ایک حدیث پاک ملاحظہ ہوچنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: ’’ اللہ تعالی نے زمین کو ہفتہ کے دن پیدا فرمایا اور اتوار کے دن زمین میں پہاڑوں کو پیدا کیااور پیر کے دن درختوں کو پیدا کیا اور منگل کے دن ناپسندیدہ چیزوں کو پیدا کیا اور بدھ کے دن نور کو پیدا کیا اور جمعرات کے دن زمین پر چلنے والے جانداروں کو پیدا کیا اور تمام مخلوق کے اخر میں حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کو جمعہ کے دن اس کی ساعات میں سے اخری ساعت میں عصر کے بعد سے رات کے وقت کے درمیان پیدا کیا۔(مسلمکتاب صفۃ القیامۃ والجنۃ والنارباب ابتداء الخلق وخلق ادم علیہ السلام ص۱۵۰۰ الحدیث: ۲۷(۲۷۸۹)) {ما لكم من دونه من ولی و لا شفیع: اس کے علاوہ تمہارا کوئی مددگار نہیں اور نہ کوئی سفارش کرنے والا ہے۔} یعنی اے گروہ کفار! اگرتم اللہ تعالی کی خوشنودی کی راہ یعنی اسلام اختیار نہ کرو گے اور ایمان نہ لاؤ گے تو نہ تمہیں کوئی مدد گار ملے گا جو تمہاری مدد کرسکے نہ کوئی شفیع جو تمہاری شفاعت کرے تو کیا تم اللہ تعالی کی طرف سے کی گئی نصیحتوں سے نصیحت حاصل نہیں کرتے(جلالین السجدۃ تحت الایۃ: ۴ ص۳۴۹ مدارک السجدۃ تحت الایۃ: ۴ ص۹۲۴ ملتقطا)