Surah Al Ahzab Ayat 39 (33:39)
The Combined Forces · Juz 22 · Madani
الَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَ یَخْشَوْنَهٗ وَ لَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں کرتے اور اللہ کافی حساب لینے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو اللہ کے پیام پہنچاتے اور اس سے ڈرتے اور اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ کرتے اور اللہ بس ہے حساب لینے والا۔
Tafseer (Urdu)
{الذین یبلغون رسلت الله: وہ جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں ۔} اس ایت میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کا وصف بیان فرمایا گیا کہ وہ اللہ تعالی کے پیغامات بندوں تک پہنچاتے ہیں اور اپنے ہر عمل میں اس سے ڈرتے ہیں اور وہ اللہ تعالی کے سوا کسی کا خوف نہیں کرتے اور اللہ تعالی کے احکام پر عمل کرنے میں کسی کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے (جیسے یہاں حضرت زینب سے نکاح کے معاملے میں سرکار صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے حکم الہی پر ہر خوف و اندیشے کو دل سے نکال کر حکم خدا پرعمل کیا) اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق کے اعمال کو محفوظ فرمانے اور لوگوں کا حساب لینے کے لئے کافی ہے تو اسی سے ہر ایک کو ڈرنا چاہئے۔( روح البیان الاحزاب تحت الایۃ : ۳۹ ۷ / ۱۸۲ خازن الاحزاب تحت الایۃ: ۳۹ ۳ / ۵۰۳ مدارک الاحزاب تحت الایۃ: ۳۹ ص۹۴۳ ملتقطا)