Surah Az Zumar Ayat 4 (39:4)
The Troops · Juz 23 · Makki
لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُۙ-سُبْحٰنَهٗؕ-هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگر اللہ اپنے لیے اولاد بنانے کا ارادہ فرماتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا وہ پاک ہے۔ وہی ایک اللہ سب پر غالب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ اپنے لیے بچہ بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا پاکی ہے اسے وہی ہے ایک اللہ سب پر غالب۔
Tafseer (Urdu)
{لو اراد الله ان یتخذ ولدا: اگر اللہ اپنے لیے اولاد بنانے کا ارادہ فرماتا۔} کفار اللہ تعالی کے لئے اولاد مانتے تھے اس ایت میں اللہ تعالی نے کفار کا رد کرتے ہوئے اپنے اولاد سے پاک ہونے کا بیان فرمایا کہ اگر بالفرض مشرکین کے گمان کے مطابق اللہ تعالی کے لئے اولاد ممکن ہوتی تو وہ خود جسے چاہتا اولاد بناتا نہ کہ یہ تجویز کفار پر چھوڑتا کہ وہ جسے چاہیں خدا کی اولاد قرار دیں (معاذ اللہ) لیکن اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ اولاد سے اور ہر اس چیز سے پاک ہے جو اس کی شان اقدس کے لائق نہیں کیونکہ وہی ایک اللہ عزوجل سب پر غالب ہےنہ اس کا کوئی شریک ہے اورنہ اس کی کوئی اولاد ہے۔( مدارک الزمر تحت الایۃ: ۴ ص۱۰۳۰-۱۰۳۱ خازن الزمر تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۴۹ ملتقطا)