Surah Ghafir Ayat 29 (40:29)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
یٰقَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْیَوْمَ ظٰهِرِیْنَ فِی الْاَرْضِ٘-فَمَنْ یَّنْصُرُنَا مِنْۢ بَاْسِ اللّٰهِ اِنْ جَآءَنَاؕ-قَالَ فِرْعَوْنُ مَاۤ اُرِیْكُمْ اِلَّا مَاۤ اَرٰى وَ مَاۤ اَهْدِیْكُمْ اِلَّا سَبِیْلَ الرَّشَادِ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میری قوم!زمین میں غلبہ رکھتے ہوئے آج بادشاہی تمہاری ہے تو اللہ کے عذاب سے ہمیں کون بچالے گا اگر ہم پر آئے۔ فرعون بولا میں تو تمہیں وہی سمجھاتا ہوں جو میں خود سمجھتا ہوں اور میں تمہیں وہی بتاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے میری قوم آج بادشاہی تمہاری ہے اس زمین میں غلبہ رکھتے ہو تو اللہ کے عذاب سے ہمیں کون بچائے گا اگر ہم پر آئے فرعون بولا میں تو تمہیں وہی سوجھاتا ہوں جو میری سوجھ ہے اور میں تمہیں وہی بتاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یقوم: اے میری قوم!} ال فرعون کے مومن نے اپنی قوم کو سمجھاتے ہوئے کہا:اے میری قوم! اج تمہاری بادشاہی ہے اوربنی اسرائیل پرتمہیں غلبہ حاصل ہے اس لئے اپنے ملک مصرمیں توکوئی ایساکام نہ کروجس کی وجہ سے اللہ تعالی کا عذاب ائے اورملک وقوم تباہ وبرباد ہوجائے اوریادرکھوکہ(انہیں قتل کر دینے کی صورت میں) اگراللہ تعالی نے ہم پر عذاب نازل کر دیاتوہمیں اللہ تعالی کے عذاب سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔ اس مومن کی نصیحت سن کر فرعون نے کہا:میں تو تمہیں وہی سمجھاتا ہوں جو میں خود سمجھتا ہوں کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کوقتل ہی کردیاجائے تاکہ یہ معاملہ ہی ختم ہوجائے اور میں ا س رائے کے ذریعے تمہیں وہی بتاتا ہوں جو بھلائی کی راہ ہے۔( روح البیان المومن تحت الایۃ: ۲۹ ۸ / ۱۷۸-۱۷۹)