Surah Ghafir Ayat 30 (40:30)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ مِّثْلَ یَوْمِ الْاَحْزَابِ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ ایمان والا بولا اے میری قوم!مجھے تم پر (گزشتہ)گروہوں کے دن جیساخوف ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ ایمان والا بولا اے میری قوم مجھے تم پر اگلے گروہوں کے دن کا سا خوف ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذی امن: اور وہ ایمان والا بولا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب مرد مومن نے دیکھا کہ نرمی کے ساتھ نصیحت کرنے اور سامنے والے کے خیال کی رعایت کرنے کے باوجود یہ لوگ اپنے ارادے سے باز اتے نظر نہیں ا رہے تو ا س نے انہیں سابقہ قوموں پر انے والے عذاب سے ڈراتے ہوئے کہا :اے میری قوم! تم جو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلا رہے ہو اور انہیں شہید کرنے کا ارادہ کئے بیٹھے ہواس وجہ سے مجھے خوف ہے کہ تم پر بھی وہی دن نہ ا جائے جو سابقہ قوموں میں سے ان لوگوں پر ایا جنہوں نے اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا تھا جیسا کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم عاد اور ثمود اور ان کے بعد والوں کے بارے میں اللہ تعالی کا دستور گزرا ہے کہ وہ لوگ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلاتے رہے اور ان میں سے ہر ایک کو اللہ تعالی کے عذاب نے ہلاک کر دیا اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں چاہتا اورگناہ کے بغیر ان پر عذاب نہیں فرماتا اور ان پر حجت قائم کئے بغیر ان کو ہلاک نہیں کرتا (اورجب تم حرکتیں ہی عذاب پانے والی کرو گے تو ضرور تمہیں ان کی سزا ملے گی)۔( روح البیان المومنتحت الایۃ:۳۰-۳۱ ۸ / ۱۷۹-۱۸۰ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۳۰-۳۱ ۴ / ۷۱ مدارک غافر تحت الایۃ: ۳۰-۳۱ ص۱۰۵۸ ملتقطا)