Surah Ghafir Ayat 47 (40:47)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور ان سے کہیں گے جو (دنیا میں) بڑے بنتے تھے: ہم تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ کم کرو گے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور اُن سے کہیں گے جو بڑے بنتے تھے ہم تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ گھٹا لوگے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ یتحآجون فی النار: اور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے انبیاء کے سردار!اپ اپنی قوم سے جہنم کے اندر کفار کے آپس میں جھگڑنے کا حال ذکر فرمائیے کہ جب وہ لوگ جہنم کی آگ میں ایک دوسرے سے جھگڑاکریں گے اور ان میں سے جو لوگ کمزور تھے وہ اپنے متکبر سرداروں سے کہیں گے : ہم دنیا میں تمہارے تابع تھے اور تمہاری وجہ سے ہی کافر بنے تو کیا تم ا س بات پر قادر ہو کہ ہم جس عذاب میں مبتلا ہیں اس کا کوئی حصہ ہم سے دور کر دوکافروں کے سردار جواب دیں گے :ہم سب اگ میں ہیں اور ہر ایک اپنی مصیبت میں گرفتار ہے ہم میں سے کوئی کسی کے کام نہیں آسکتااگر ہم کچھ کر سکتے ہوتے تو اپنے لئے نہ کر لیتے۔ اب فیصلہ ہوچکا ہے جس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوسکتی بے شک اللہ تعالی نے ایمانداروں کو جنت میں داخل کردیا اور کافروں کو جہنم میں بھیج دیا جو ہونا تھا ہوچکا اب اس سے ہٹ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔