Surah Fussilat Ayat 10 (41:10)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ جَعَلَ فِیْهَا رَوَاسِیَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بٰرَكَ فِیْهَا وَ قَدَّرَ فِیْهَاۤ اَقْوَاتَهَا فِیْۤ اَرْبَعَةِ اَیَّامٍؕ-سَوَآءً لِّلسَّآىٕلِیْنَ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑرکھ دئیے اور اس میں برکت رکھی اور اس میں بسنے والوں کی روزیاں مقرر کیں (یہ سب) چاردنوں میں (ہوا۔) سوال کرنے والوں کے لئے درست جواب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس میں اس کے اوپر سے لنگر ڈالے اور اس میں برکت رکھی اور اس میں اس کے بسنے والوں کی روزیاں مقرر کیں یہ سب ملاکر چار دن میں ٹھیک جواب پوچھنے والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{و جعل فیها رواسی من فوقها: اور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑرکھ دئیے۔} یعنی اللہ تعالی ایساقادر ہے کہ اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑرکھ دئیے اوردریا نہریں درخت پھل اور طرح طرح کے حیوانات وغیرہ پیدا کرکے اس میں برکت رکھی اور زمین میں بسنے والے انسانوں اور دیگر جانداروں کے لئے ان کی روزیاں مقرر کر دیں یہ سب کچھ چاردنوں میں ہوا اور جو لوگ زمین کی تخلیق کے بارے میں سوال کرنے والے ہیں ان کے لئے یہ پورے چار دن ہیں ۔(خازن فصلت تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۸۰-۸۱ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۱۰ ۸ / ۲۳۳-۲۳۴ ملتقطا) نوٹ: یاد رہے کہ یہاں چار دنوں میں وہ دو دن شامل ہیں جن میں زمین کو پیدا کیاگیا یعنی دودن میں زمین کی پیدائش ہوئی اور دو دن میں پہاڑ وغیرہ دیگر چیزیں پیدا کی گئیں یوں یہ مکمل چار دن ہوئے ۔