Surah Fussilat Ayat 52 (41:52)
Explained in Detail · Juz 25 · Makki
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: بھلا دیکھو کہ اگر یہ قرآن اللہ کے پاس سے ہو پھر تم اس کے منکربنو تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو دور کی ضدو مخالفت میں ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بھلا بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کے پاس سے ہے پھر تم اس کے منکر ہوئے تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو دور کی ضد میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مکہ مکرمہ کے کافروں سے فرما دیں : اگریہ قران پا ک اللہ عزوجل کی طرف سے نازل ہوا ہے جیساکہ میں تم سے یہی بات کہتا ہوں اور قطعی دلائل سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ قران مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہواہےپھر تم اس کے اللہ تعالی کی طرف سے ہونے کا انکارکرو تو مجھے بتاو :اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہے جو دور کی ضد اور حق کی مخالفت میں پڑا ہوا ہے( جلالین فصلت تحت الایۃ: ۵۲ ص۴۰۱ مدارک فصلت تحت الایۃ: ۵۲ ص۱۰۷۹ ملتقطا)