Surah Az Zukhruf Ayat 37 (43:37)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں اوروہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک وہ شیاطین ان کو راہ سے روکتے ہیں اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ راہ پر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و انهم لیصدونهم عن السبیل: اور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک وہ شیاطین قران پاک سے منہ موڑنے والوں کو اس راستے سے روکتے ہیں جس کی طرف قران بلاتا ہے اور ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ گمراہ ہونے کے باوجود یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔( ابوسعود الزخرف تحت الایۃ: ۳۷ ۵ / ۵۴۳ ملخصا) تو جس کی گمراہی کا یہ حال ہو ا س کے راہ راست پر انے کی کیا امید کی جا سکتی ہے۔