Surah Az Zukhruf Ayat 39 (43:39)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آج ہرگز تمہیں یہ چیزنفع نہیں دے گی کہ تم سب عذاب میں شریک ہوجبکہ تم نے ظلم کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہرگز تمہارا اس سے بھلا نہ ہوگا آج جبکہ تم نے ظلم کیا کہ تم سب عذاب میں شریک ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و لن ینفعكم الیوم: اور اج ہرگز تمہیں یہ چیز نفع نہیں دے گی۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے دنیا میں اللہ تعالی کے ذکر سے غفلت کرنے والو! تمہارا یہ حسرت و افسوس کرنااج ہرگز تمہیں نفع نہیں دے گا کیونکہ اج ظاہر اور ثابت ہوگیا کہ دنیا میں شرک کرکے تم نے اپنے اوپر ظلم کیا اب تم اور تمہارے ساتھی شیاطین سب اسی طرح عذاب میں شریک ہیں جیسے دنیا میں اکٹھے تھے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے کافرو!تمہارا اور تمہارے ساتھی شیطانوں کا عذاب میں اکٹھے ہونا اج تمہیں ہر گز نفع نہیں دے گا اور نہ ہی تم سے کچھ عذاب ہلکا کیا جائے گا کیونکہ کفار اور ان کے شیطانوں میں سے ہر ایک کے لئے اپنا اپنا عذاب کا وافر حصہ ہے۔(خازن الزخرف تحت الایۃ: ۳۹ ۴ / ۱۰۶ جلالین الزخرف تحت الایۃ: ۳۹ ص۴۰۸ ملتقطا)