Surah Az Zukhruf Ayat 48 (43:48)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا٘-وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے وہ اپنی مثل (پہلی نشانی) سے بڑی ہی ہوتی اور ہم نے انہیں مصیبت میں گرفتار کیا تاکہ وہ بازآجائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے وہ پہلے سے بڑی ہوتی اور ہم نے اُنہیں مصیبت میں گرفتار کیا کہ وہ باز آئیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما نریهم من ایة الا هی اكبر من اختها: اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے وہ اپنی مثل (پہلی نشانی) سے بڑی ہی ہوتی۔} یعنی ہر ایک نشانی اپنی خصوصیت میں دوسری سے بڑھ چڑھ کرتھی مراد یہ ہے کہ ایک سے ایک اعلی تھی۔ {و اخذنهم بالعذاب: اور ہم نے انہیں مصیبت میں گرفتار کیا۔} یعنی جب فرعون اور اس کی قوم نے سرکشی کی تو ہم نے انہیں مصیبت میں گرفتار کیا تاکہ وہ اپنی حرکتوں سے بازآجائیں اور کفر چھوڑ کر ایمان کو اختیار کر لیں ۔یہ عذاب قحط سالی طوفان اور ٹڈی وغیرہ سے کئے گئے یہ سب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی نشانیاں تھیں جو ان کی نبوت پر دلالت کرتی تھیں اور ان میں ایک سے ایک بلندو بالاتھی۔( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۴۸ ۴ / ۱۰۷) نوٹ:اس عذاب کی تفصیل جاننے کے لئے سورہ اعراف کی ایت نمبر133 کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔