Surah Muhammad Ayat 17 (47:17)
Muhammad · Juz 26 · Madani
وَ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَّ اٰتٰىهُمْ تَقْوٰىهُمْ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے ہدایت پائی تواللہ نے ان کی ہدایت اور زیادہ فرمادی اور انہیں ان کی پرہیزگاری عطا فرمائی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے راہ پائی اللہ نے ان کی ہدایت اور زیادہ فرمائی اور ان کی پرہیزگاری انہیں عطا فرمائی۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین اهتدوا: اور جنہوں نے ہدایت پائی۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے منافق کے بارے میں بیان فرمایا کہ وہ سن کر نفع نہیں اٹھاتا بلکہ وہ نفسانی خواہشات کی پیروی کرتا رہتا ہے اور اس ایت میں مومن کا حال بیان فرما رہا ہے جس نے سن کر نفع اٹھایا اور ہدایت پائی چنانچہ ارشاد فرمایا :وہ ایمان والے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا کلام غور سے سنا اور اس سے نفع اٹھایا تو اللہ تعالی نے ان کی بصیرتعلم اور سینے کی کشادگی میں مزید اضافہ فرما دیا اور انہیں پرہیز گاری عطا فرمائی ۔پرہیز گاری عطا فرمانے سے مراد پرہیز گاری کی توفیق دینا ہے یا اس کا معنی یہ ہے کہ انہیں پرہیزگاری کی جزا دی اور اس کا ثواب عطا فرمایا۔(خازن محمد تحت الایۃ: ۱۷ ۴ / ۱۳۷-۱۳۸ مدارک محمد تحت الایۃ: ۱۷ ص۱۱۳۵ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ نیکی کا صلہ مزید نیکی کی توفیق اور ہدایت کا صلہ مزید ہدایت ملنا بھی ہوتا ہے۔ یونہی علم سیکھنے کا صلہ مزید علم کی توفیق ملنا بھی ہے اور علم سیکھنے پر اللہ تعالی مزید علم عطافرماتا ہے اور دیگر علوم کی بھی راہ دکھاتا ہے۔