Surah Muhammad Ayat 18 (47:18)
Muhammad · Juz 26 · Madani
فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةًۚ-فَقَدْ جَآءَ اَشْرَاطُهَاۚ-فَاَنّٰى لَهُمْ اِذَا جَآءَتْهُمْ ذِكْرٰىهُمْ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو وہ قیامت ہی کاانتظار کررہے ہیں کہ ان پر اچانک آجائے تو بیشک اس کی (کئی)علامتیں تو آہی چکی ہیں پھر جب قیامت آجائے گی توان کا نصیحت ماننا انہیں کہاں مفید ہوگا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کاہے کے انتظار میں ہیں مگر قیامت کے کہ ان پر اچانک آجائے کہ اس کی علامتیں تو آہی چکی ہیں پھر جب وہ آجائے گی تو کہاں وہ اور کہاں ان کا سمجھنا۔
Tafseer (Urdu)
{فهل ینظرون الا الساعة: تو وہ قیامت ہی کاانتظار کررہے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ وہ کفار اور منافقین قیامت ہی کاانتظار کررہے ہیں کہ ان پر اچانک آجائے کیونکہ توحیدو رسالت پر دلائل دئیے جا چکےسابقہ امتوں کے احوال ان کے سامنے بیان کر دئیے گئےقیامت قائم ہونے اور اس کے ہولناک امور کے بارے میں خبریں دے دی گئیں اس کے باوجود بھی اگر یہ ایمان نہیں لائے تو اب قیامت کے دن ہی ان کا ایمان لانامتوقع ہے یہ لوگ قیامت سے غافل ہیں حالانکہ اس کی کئی علامتیں تو آہی چکی ہیں جن میں سے ایک نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تشریف اوری اور دوسری چاند کا دو ٹکڑے ہونا ہےپھر جب قیامت آجائے گی تواس وقت ان کا نصیحت ماننا کہاں مفید ہوگاکیونکہ اس وقت توبہ اور ایمان قبول ہی نہ کیا جائے گا ۔( تفسیرکبیر محمد تحت الایۃ: ۱۸ ۱۰ / ۵۱-۵۲ روح البیان محمد تحت الایۃ: ۱۸ ۸ / ۵۰۹-۵۱۰ ملتقطا)