Surah Muhammad Ayat 8 (47:8)
Muhammad · Juz 26 · Madani
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے کفر کیا تو ان کیلئے تباہی و بربادی ہے اور اللہ نے ان کے اعمال برباد کردیئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے کفر کیا تو اُن پر تباہی پڑے اور اللہ ان کے اعمال برباد کرے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین كفروا: اور جنہوں نے کفر کیا۔} یہاں سے اللہ تعالی نے کفر کے دو نتیجے بیان فرمائے ہیں چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنہوں نے کفر کیا تو ان کیلئے دنیا میں تباہی و بربادی ہے اور اخرت میں اللہ تعالی نے ان کے اعمال برباد کردیئے ۔انہیں یہ سزااس وجہ سے ملی ہے کہ انہوں نے اللہ تعالی کے نازل کئے ہوئے قران کو ناپسند کیا کیونکہ اس میں شہوات اور لذات کو ترک کرنے جبکہ طاعات اور عبادات میں مشقتیں اٹھانے کے احکام ہیں جو نفس پر شاق ہوتے ہیں توان کے اس کفر کی وجہ سے اللہ تعالی نے ان کے نیک اعمال برباد کردئیے۔( خازن محمد تحت الایۃ: ۸-۹ ۴ / ۱۳۵ روح البیان محمد تحت الایۃ: ۸-۹ ۸ / ۵۰۱ ملتقطا)