Surah Az Zariyat Ayat 29 (51:29)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ابراہیم کی بیوی چلاتی ہوئی آئی پھر اپنے چہرے پر ہاتھ مارا اورکہا:کیا بوڑھی بانجھ عورت (بچہ جنے گی۔).
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس پر اس کی بی بی چلّاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ ۔
Tafseer (Urdu)
{فاقبلت امراته فی صرة: تو ابراہیم کی بیوی چلاتی ہوئی آئی۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو علم والے لڑکے کی خوشخبری سنائی تو یہ بات اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجہ حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنہا نے بھی سن لی اس پر اپ رضی اللہ تعالی عنہا چلاتی ہوئی آئیں اور حیرت سے اپنے چہرے پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا:کیا وہ عورت بچہ جنے گی جو (90 یا 99 برس کی) بوڑھی ہے اور اس کے ہاں کبھی بچہ پیدا نہیں ہوا۔ اس بات سے ان کا مطلب یہ تھا کہ ایسی حالت میں بچہ ہونا انتہائی تعجب کی بات ہے۔ فرشتوں نے کہا: جو بات ہم نے کہی اپ کے رب عزوجل نے یونہی فرمایا ہے بیشک وہی اپنے افعال میں حکمت والا ہے اور ا س سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔( جلالین الذاریت تحت الایۃ: ۲۹-۳۰ ص۴۳۳ مدارک الذاریات تحت الایۃ: ۲۹-۳۰ ص۱۱۶۹ ملتقطا)