Surah Az Zariyat Ayat 40 (51:40)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌﭤ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ (خود کو) کو ملامت کررہا تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کررہا تھا۔
Tafseer (Urdu)
{ فاخذنه و جنوده: اور ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑا۔} ارشاد فرمایا کہ جب فرعون اور ا س کی قوم نے سرکشی کی تو ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اور اس وقت اس کا حال یہ تھا کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کررہا تھا کہ ا س نے رب ہونے کا دعوی کیوں کیا اور وہ کیوں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان نہ لایا اور کیوں ان پراعتراضات کئے۔( ابو سعود الذریت تحت الایۃ: ۴۰ ۵ / ۶۳۱ جلالین الذریت تحت الایۃ: ۴۰ ص۴۳۴ ملتقطا)