Surah Az Zariyat Ayat 41 (51:41)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور قومِ عاد میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان پرخشک آندھی بھیجی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور عاد میں جب ہم نے اُن پر خشک آندھی بھیجی۔
Tafseer (Urdu)
{و فی عاد: اور عاد میں ۔} اس ایت اورا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قوم عاد کو ہلاک کرنے میں بھی قابل عبرت نشانیاں ہیں ۔ جب اللہ تعالی نے ان پر خشک آندھی بھیجی جس میں کچھ بھی خیرو برکت نہ تھی اوریہ ہلاک کرنے والی ہوا تھی اور یہ ہوا ادمی جانور یا دیگر اموال میں سے جس چیز کوبھی چھو جاتی تھی تو ا سے ہلاک کرکے ایسا کردیتی تھی کہ گویا وہ مدتوں کی ہلاک شدہ اور گلی ہوئی ہے۔( خازن الذریت تحت الایۃ: ۴۱-۴۲ ۴ / ۱۸۴ ملخصا) نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ اللہ تعالی نے قوم عاد پر صرف ا س حلقہ یعنی انگوٹھی کے حلقہ کے برابر ہوا بھیجی پھر اپ نے ان ایات کی تلاوت فرمائی: ’’ اذ ارسلنا علیهم الریح العقیم(۴۱) ما تذر من شیء اتت علیه الا جعلته كالرمیم(۴۲)‘‘۔( ترمذی کتاب التفسیر باب ومن سورۃ الذاریات ۵ / ۱۸۱ الحدیث: ۳۲۸۴)