Surah Az Zariyat Ayat 57 (51:57)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ 57
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمیں ان سے کچھ رزق نہیں مانگتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمیں اُن سے کچھ رزق نہیں مانگتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ ما ارید منهم من رزق: میں ان سے کچھ رزق نہیں مانگتا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی اپنے بندوں کے ساتھ عادت کریمہ ایسی نہیں ہے جیسی بندوں کی اپنے غلاموں اور نوکروں کےساتھ ہے کیونکہ بندے اپنے پاس غلام اور نوکر اس لئے رکھتے ہیں تاکہ وہ معاشی معاملات میں ان کی مدد کریں جبکہ اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ رزق یا کسی بھی معاملے میں بندوں کا محتاج نہیں بلکہ ہر ایک کو رزق دینے والا اللہ تعالی ہے اور سب کی روزی کا کفیل بھی وہی ہے اور نہ ہی اللہ تعالی بندوں سے یہ چاہتا ہے کہ وہ اس کی مخلوق کے لئے کھانا دیں۔ بیشک اللہ تعالی ہی بڑارزق دینے والا ہے وہی ہر کسی کو رزق دیتا ہے وہ قوت والا ہے اسی لئے مخلوق تک رزق پہنچانے میں اسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں اور رزق پیدا کرنے پرقدرت رکھنے والا ہےسب کو وہی دیتا اور سب کو وہی پالتا ہے۔(جلالین مع صاوی الذاریات تحت الایۃ : ۵۷ - ۵۸ ۵ / ۲۰۲۶-۲۰۲۷ خازن الذریت تحت الایۃ: ۵۷-۵۸ ۴ / ۱۸۵-۱۸۶ روح البیان الذاریات تحت الایۃ: ۵۷-۵۸ ۹ / ۱۸۰-۱۸۱ ملتقطا)