Surah At Tur Ayat 21 (52:21)
The Mount · Juz 27 · Makki
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی (جس) اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی توہم نے ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملا دیا اور اُن (والدین) کے عمل میں کچھ کمی نہ کی، ہر آدمی اپنے اعمال میں گِروی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور اُن کے عمل میں انھیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کئے میں گرفتار ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و الذین امنوا: اور جو لوگ ایمان لائے۔} ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اور ان کی جس اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی توہم ان کی اس اولاد کو اپنے فضل و کرم سے جنت میں ان کے ساتھ ملادیں گے کہ اگرچہ باپ دادا کے درجے بلند ہوں تو بھی ان کی خوشی کے لئے ان کی اولاد ان کے ساتھ ملادی جائے گی اور اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے اس اولاد کو بھی وہ درجہ عطا فرمائے گااور ان والدین کے عمل کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہو گی بلکہ انہیں ان کے اعمال کا پورا ثواب دیا جائے گااور اولاد کے درجے اپنے فضل و کرم سے بلند کئے جائیں گے۔( خازن الطور تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۱۸۷-۱۸۸ ملخصا) جنت میں اولاد کو ماں باپ کا وسیلہ کام ائے گا: اس ایت سے ثابت ہوا کہ جنت میں اولاد کو ان کے ماں باپ کا وسیلہ کام ائے گا کہ ماں باپ کے وسیلے سے اللہ تعالی اولاد کے درجات بلند فرما دے گااس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں نیک لوگوں کا وسیلہ مقبول ہے۔ {كل امرئۭ بما كسب رهین: ہر ادمی اپنے اعمال میں گروی رکھا ہوا ہے۔} اس سے مراد یہ ہے کہ ہر کافر اپنے کفری عمل کی وجہ سے جہنم کے اندر (دائمی طورپر) ایسے قید ہے جیسے وہ چیز جسے رہن رکھا ہوا ہو جبکہ مومن اپنے عمل (کی وجہ سے دائمی طور پر جہنم) میں گروی نہیں رکھا ہو اکیونکہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’ كل نفسۭ بما كسبت رهینة(۳۸) الا اصحب الیمین‘‘( مدثر:۳۸۳۹) ترجمہ کنزالعرفان: ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔مگر دائیں طرف والے۔ (خازن الطور تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۱۸۸)