Surah At Tur Ayat 22 (52:22)
The Mount · Juz 27 · Makki
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور پھلوں ، میووں اور گوشت جو وہ چاہیں گے ان کے ساتھ ہم نے ان کی مدد کی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و امددنهم: ہم ان کی مدد کرتے رہیں گے۔} اس ایت سے اللہ تعالی نے ان نعمتوں کا ذکر فرمایا جن کا اہل ایمان سے وعدہ فرمایا ہےچنانچہ ارشاد فرمایا کہ جنت میں پھل میوے اور گوشت جو وہ چاہیں گے وہ مہیا کر کے ہم ان کی مدد کرتے رہیں گے۔اس سے مراد یہ ہے کہ اہل جنت پر اللہ تعالی کا احسان یہ ہو گا کہ ان کی نعمتیں دم بدم بڑھتی ہی جائیں گی کبھی کم نہ ہوں گی۔