Surah At Tur Ayat 23 (52:23)
The Mount · Juz 27 · Makki
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجنتی لوگ جنت میں ایسے جام ایک دوسرے سے لیں گے جس میں نہ کوئی بیہودگی ہوگی اورنہ گناہ کی کوئی بات۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بے ہودگی اورنہ گنہگاری۔
Tafseer (Urdu)
{ یتنازعون فیها كاسا: جنتی لوگ جنت میں شراب کے جام ایک دوسرے سے لیں گے۔} یعنی جنتی لوگ جنت میں شراب کے ایسے لذیذ اور پاکیزہ جام ایک دوسرے سے ہنسی خوشی لیں گے جس میں نہ کوئی بیہودگی ہوگی اور نہ گناہ کی کوئی بات جیسا کہ دنیا کی شراب میں طرح طرح کی خرابیاں تھیں کیونکہ جنت کی شراب پینے سے نہ عقل زائل ہوتی ہے نہ عادتیں خراب ہوتی ہیں نہ پینے والا بے ہودہ بکتا ہے اور نہ گنہگار ہوتا ہے۔( خازن الطور تحت الایۃ: ۲۳ ۴ / ۱۸۸ ملخصا)