Surah At Tur Ayat 24 (52:24)
The Mount · Juz 27 · Makki
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے موتی ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے۔
Tafseer (Urdu)
{ و یطوف علیهم غلمان لهم: اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے۔} ارشاد فرمایا کہ اہل جنت کے خدمتگار لڑکے ان کی خدمت کے لئے ان کے ارد گرد پھریں گے اور ان کے حسن صفائی اورپاکیزگی کا یہ عالم ہو گا کہ گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے ایسے موتی ہیں جنہیں کوئی ہاتھ ہی نہیں لگا ۔حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ کسی جنتی کے پاس خدمت میں دوڑنے والے غلام ہزار سے کم نہ ہوں گے اور ہر غلام جدا جدا خدمت پر مقرر ہوگا۔( خازن الطور تحت الایۃ: ۲۴ ۴ / ۱۸۸)اس ایت سے معلوم ہو اکہ ہر جنتی کو جنت میں خدمتگار ملیں گے چاہے اس کا مرتبہ اعلی ہو یا نہ ہو۔