Surah Al Qamar Ayat 15 (54:15)
The Moon · Juz 27 · Makki
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اس واقعہ کو نشانی بناچھوڑا تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اسے نشانی چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ۔
Tafseer (Urdu)
{ و لقد تركنها ایة: اور ہم نے اسے نشانی بناچھوڑا ۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ ہم نے اس واقعہ کو کہ کفار غرق کرکے ہلاک کردیئے گئے اور حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو نجات دی گئیانے والی امتوں کے لئے نشانی بنا چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا جو اس واقعہ سے نصیحت اور عبرت حاصل کرے۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ ہم نے اس کشتی کو انے والی امتوں کیلئے نشانی بناچھوڑا تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا جو اس سے نصیحت حاصل کرے۔ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالی نے اس کشتی کو جزیرہ کی سرزمین میں اور بعض مفسرین کے نزدیک جو دی پہاڑ پر مدتوں باقی رکھا یہاں تک کہ ہماری امت کے پہلے لوگوں نے بھی اس کشتی کو دیکھا۔( خازن القمر تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۲۰۳ مدارک القمر تحت الایۃ: ۱۵ ص۱۱۸۷ملتقطا)