Surah Al Qamar Ayat 19 (54:19)
The Moon · Juz 27 · Makki
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے ان پر ایسے دن میں ایک سخت آندھی بھیجی جس کی نحوست (ان پر) ہمیشہ کے لیے رہی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے اُن پر ایک سخت آندھی بھیجی ایسے دن میں جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لیے رہی۔
Tafseer (Urdu)
{ انا ارسلنا علیهم ریحا صرصرا : بیشک ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔} اس ایت سے قوم عاد پر انے والے عذاب کی کیفیت بیان کی جا رہی ہےچنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ بے شک ہم نے قوم عاد پر ایسے دن میں ایک بہت تیز چلنے والی نہایت ٹھنڈی اور سخت سناٹے والی آندھی بھیجی جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لیے رہی حتی کہ ان میں سے کوئی نہ بچا اوروہ سب ہلاک ہوگئے ۔وہ اندھی لوگوں کوزمین سے یوں اکھیڑ دیتی تھی گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے سوکھے تنے ہوں اور پھر سر کے بل انہیں زمین پر ا س طرح دے مارتی کہ ان کے سر تن سے جدا ہو جاتے تھے اور جس دن وہ اندھی ائی تھی وہ دن مہینے کا اخری بدھ تھا۔( جلالین مع صاوی القمر تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۶ / ۲۰۶۵ خازن القمر تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۴ / ۲۰۴ ملتقطا) نوٹ: بعض لوگ مہینے کے اخری بدھ کو منحوس کہتے ہیں اوراس کی دلیل کے طور پر یہ ایت پیش کرتے ہیں مگر یہ غلط ہے کیونکہ اس بدھ کی نحوست صرف قوم عاد کے لئے تھی۔