Surah Al Qamar Ayat 43 (54:43)
The Moon · Juz 27 · Makki
اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓىٕكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تمہارے کافر اُن (پہلوں )سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہارے لئے نجات لکھی ہوئی ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہاری چُھٹی لکھی ہوئی ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{اكفاركم خیر من اولىكم: کیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں ۔} اس ایت میں کفار مکہ کو ڈراتے ہوئے فرمایا گیا کہ اے اہل مکہ! کیا تمہارے کافر حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم عادثمودحضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم اور فرعون کی قوم سے زیادہ طاقتور اور توانا ہیں یا وہ کفر و عناد میں کچھ ان سے کم ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ تم سے پہلے کے کافر تم سے زیادہ مضبوط اور طاقتور تھے اس کے باوجود ان کی سرکشی کی بنا پر جو کچھ ان کے ساتھ ہو اوہ تم نے سن لیا توکیا تمہیں یہ امید ہے کہ تمہیں ان جیساعذاب نہیں ہو گا حالانکہ تمہارا حال ان سے بہت بدتر ہے یا یہ بات ہے کہ اللہ تعالی کی کتابوں میں تمہارے لئے نجات لکھی ہوئی ہے کہ تمہارے کفر کی گرفت نہ ہوگی اور تم عذاب الہی سے امن میں رہو گے اوراس وجہ سے تم اپنے کفر و سرکشی پر ڈٹے ہوئے ہو۔ایسا تو ہر گز نہیں ہے۔( خازن القمر تحت الایۃ: ۴۳ ۴ / ۲۰۵ مدارک القمر تحت الایۃ: ۴۳ ص۱۱۸۹ روح البیان القمر تحت الایۃ: ۴۳ ۹ / ۲۸۲ ملتقطا)