Surah Al Qamar Ayat 44 (54:44)
The Moon · Juz 27 · Makki
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم سب بدلہ لے لیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کر بدلہ لے لیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ام یقولون: یا وہ یہ کہتے ہیں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کفار قریش اپنی جہالت اور قوت و شوکت کی وجہ سے یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کرمحمد صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے بدلہ لیں گے اللہتعالی نے ان کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ عنقریب کفار مکہ کے گروہ میں شامل سب لوگ بھگادیئے جائیں گے اور وہ پیٹھ پھیر دیں گے اور اس طرح بھاگیں گے کہ ان میں سے ایک بھی قائم نہ رہے گا۔شان نزول:جب غزوہ بدر کے دن ابوجہل نے کہا کہ ہم سب مل کر بدلہ لیں گے تو یہ ایت نازل ہوئی ’’ سیهزم الجمع و یولون الدبر‘‘ اور سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے زرہ پہن کر یہ آیت تلاوت فرمائی اور پھر ایسا ہی ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو فتح نصیب ہوئی اور کفار کو ہزیمت و شکست سے دوچارہونا پڑا۔(جلالین مع صاوی القمر تحت الایۃ : ۴۴ - ۴۵ ۶ / ۲۰۶۹ - ۲۰۷۰ روح البیان القمر تحت الایۃ: ۴۴-۴۵ ۹ / ۲۸۲ ملتقطا) بعض علماء کے نزدیک یہ ایت مدنی ہے اور بعض کے نزدیک مکی ہے ان دونوں اقوال میں تطبیق اس طرح ممکن ہے کہ یہ ایت ایک مرتبہ مکے میں اور ایک مرتبہ مدینے میں نازل ہوئی ۔