Surah Al Qamar Ayat 46 (54:46)
The Moon · Juz 27 · Makki
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ ان کا وعدہ قیامت ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑی اور سخت کڑوی۔
Tafseer (Urdu)
{بل الساعة موعدهم: بلکہ ان کا وعدہ قیامت ہے۔} یعنی بدر کی شکست کفار مکہ کا پورا عذاب نہیں بلکہ اس عذاب کے بعد انہیں قیامت کے دن اصل عذاب کا وعدہ ہے اور قیامت سب سے زیادہ سخت اور سب سے زیادہ کڑوی ہے کہ دنیوی عذاب کے مقابلے میں اس کا عذاب بہت زیادہ سخت ہے کیونکہ دنیوی عذاب جیسے قید ہوناقتل ہونا اور شکست کھانا وغیرہ تو اخروی عذاب کی ایک جھلک ہے۔( روح البیان القمر تحت الایۃ: ۴۶ ۹ / ۲۸۲-۲۸۳)