Surah Al Qamar Ayat 47 (54:47)
The Moon · Juz 27 · Makki
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍﭥ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک مجرم گمراہی اور دیوانگی میں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک مجرم گمراہ اور دیوانے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان المجرمین: بیشک مجرم ۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بے شک اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنے والے اس کے رسولوں کو جھٹلانے والے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر اللہ تعالی کی قدرت کا اور حشر کاانکار کرنے والے مشرکین دنیا میں گمراہ اور دیوانے ہیں کہ نہ سمجھتے ہیں اور نہ راہ یاب ہوتے ہیں ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ تمام مشرکین دنیا میں حق سے گمراہ ہیں اور اخرت میں جہنم میں ہوں گے۔(تفسیر کبیر القمر تحت الایۃ: ۴۷ ۱۰ / ۳۲۴-۳۲۵ روح البیان القمر تحت الایۃ: ۴۷ ۹ / ۲۸۳ ملتقطا)