Surah Al Qalam Ayat 46 (68:46)
The Pen · Juz 29 · Makki
اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا تم ان سے اجرت مانگتے ہوکہ وہ چٹّی کے بوجھ میں دبے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام تســٴـلهم اجرا: یا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کیا اپ رسالت کی تبلیغ پر ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں کہ انہیں اپنے مالوں سے وہ تاوان ادا کرنابھاری پڑ رہا ہے اور وہ اسی تاوان کے بھاری بوجھ کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ایمان نہیں لارہے اور جب ایسابھی نہیں ہے تو پھر ایمان قبول کرنے سے اعراض کرنے کا ان کے پاس کیا عذر ہے۔( خازن ن تحت الایۃ: ۴۶ ۴ / ۳۰۱ روح البیان ن تحت الایۃ: ۴۶ ۱۰ / ۱۲۶ ملتقطا)