Surah Al Anfal Ayat 35 (8:35)
The Spoils of War · Juz 9 · Madani
وَ مَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِنْدَ الْبَیْتِ اِلَّا مُكَآءً وَّ تَصْدِیَةًؕ-فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوربَیْتُ اللہ کے پاس ان کی نمازصرف سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا ہی تھا تو اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کعبہ کے پاس ان کی نماز نہیں مگر سیٹی اور تالی تو اب عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا۔
Tafseer (Urdu)
{و ما كان صلاتهم عند البیت الا مكآء و تصدیة:اوربیت اللہ کے پاس ان کی نمازصرف سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا ہی تھا۔} حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ کفار قریش ننگے ہو کر خانہ کعبہ کا طواف کرتے تھے اور سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے اور ان کا یہ فعل یا تو اس باطل عقیدے کی وجہ سے تھا کہ سیٹی اور تالی بجانا عبادت ہے اور یا اس شرارت کی وجہ سے کہ ان کے اس شور سے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو نماز میں پریشانی ہو۔ (تفسیر کبیر الانفال تحت الایۃ: ۳۵ ۵ / ۴۸۱)